ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ امریکہ، پاکستان کے ساتھ عوامی سطح کے تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔

پیرس معاہدے کی توثیق، امریکہ کی پاکستان کی تعریف
12 نومبر 2016 (17:32)
0

پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ عوامی سطح کے تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے یہ بات ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کے بارے میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
امریکی سفیر نے پاکستان کی طرف سے ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں پیرس معاہدے کی توثیق کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے عہدہ برآء ہونے کیلئے مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے اثرات کسی مخصوص خطے تک محدود نہیں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سنیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی اس وقت انسانیت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
انہوں نے آنے والی نسلوں کیلئے محفوظ مستقبل یقینی بنانے کی غرض سے بھرپور کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
کانفرنس میں پاکستان امریکہ ایلومینائی نیٹ ورک اور خطے کے ملکوں کے ڈھائی سو سے زائد افراد نے شرکت کی۔