اس سلسلے میں گوادر میں ایک تقریب منعقد ہو گی جس میں بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ، بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی ، وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری اور مختلف ملکوں کے سفیر شرکت کریں گے۔

وزیراعظم اتوار کو گوادر بندرگاہ سے تجارتی سامان کی برآمد کا افتتاح کریںگے
12 نومبر 2016 (17:24)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف کل گوادر کی بندرگاہ کا افتتاح کریں گے۔
اس سلسلے میں گوادر میں ایک تقریب منعقد ہو گی جس میں بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ، بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی ، وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری اور مختلف ملکوں کے سفیر شرکت کریں گے۔
ادھر چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے تجارتی قافلہ گوادر پہنچا ہے۔
پچاس ٹرکوں پر مشتمل قافلہ خنجراب کے راستے پاکستان میں داخل ہو ا۔
پاک فوج کے خصوصی سیکورٹی کے دستوں نے تجارتی قافلے کو سیکورٹی فراہم کی۔
چین کا ایک بحری جہاز پہلے ہی گوادر بندرگاہ پر پہنچ چکا ہے جبکہ ایک اور بحری جہاز کے بھی جلد بندرگاہ پر پہنچنے کی توقع ہے۔
چینی مصنوعات مشرق وسطیٰ اور افریقی ملکوں کو برآمد کی جائیں گی۔