وزیر مملکت نے کہا کہ ریڈیو پاکستان لوگوں کو بروقت اطلاعات کی فراہمی میں اہم کردارادا کررہا ہے۔

 مریم اورنگزیب کی بروقت معلومات اور خبروں کی فراہمی پر ریڈیو ویب سائٹ کی تحسین
12 نومبر 2016 (17:15)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے لوگوں کو بروقت معلومات اور خبروں کی فراہمی کیلئے ریڈیو پاکستان کی ویب سائٹ کو سراہا ہے۔
وہ اسلام آباد میں وزرات اطلاعات ونشریات اور اس کے متعلقہ محکموں کے اجلاس کی صدارت کررہی تھیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ ریڈیو پاکستان لوگوں کو بروقت اطلاعات کی فراہمی میں اہم کردارادا کررہا ہے۔
انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ اپنی نشریات اور ویب سائٹ کے ذریعے خبروں اور پروگراموں میں مزید بہتری لانے کی اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔