آرڈیننس مواصلات کے جدید الیکٹرانک طریقوں کے استعمال کی بھی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

File photo

صدر نے کمپنیز آرڈیننس 2016 کی منظوری دے دی
12 نومبر 2016 (15:19)
0

صدر ممنون حسین نے کمپنیز آرڈیننس 2016 کی منظوری دی ہے جو کمپنیز آرڈیننس 1984 کی جگہ نافذ العمل ہو گا۔ کمپنیز آرڈیننس 2016 کمپنیوں کے درمیان تعاون کے طریقہ کار کو آسان بنانے ، ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے اور تمام سطحوں پر کاغذ استعمال نہ کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔   آرڈیننس مواصلات کے جدید الیکٹرانک طریقوں کے استعمال کی بھی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔   آرڈیننس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے سہولت فراہم کرنے کی خصوصی شقیں بھی شامل ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ کمپنیز آرڈیننس کا نفاذ کر دیا گیا ہے تاکہ کارپوریٹ سیکٹر میں بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کو ریلیف اور مراعات فراہم کی جا سکیں۔ فوری طور پر معیشت کو فروغ دیا جائے اور اقتصادی شرح نمو کو متحرک کیا جا سکے۔