File photo

بجلی کی لوڈشیڈنگ میں نمایاں حد تک کمی آئی ہے:عابد
12 نومبر 2016 (15:15)
0

پانی وبجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں نمایاں حد تک کمی آئی ہے۔ ہفتہ کے روز فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مارچ2018 تک نمایاں حد تک بجلی دستیاب ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت 2018 میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اپنا وعدہ پورا کرے گی۔