وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

File photo

گلگت بلتستان میں اقتصادی زون قائم کیا جا رہا ہے:حفیظ الرحمان
12 نومبر 2016 (15:13)
0

وزیراعلیٰ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ایک اقتصادی زون قائم کیا جا رہا ہے۔  ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس مقصد کے لئے ابتدائی طور پر ایک کروڑ ڈالر مختص کئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے اور اس سے غربت اور پسماندگی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔