File photo

نیب کے چین کے بدعنوانی کی روک تھام کے قومی ادارے کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
12 نومبر 2016 (15:10)
0

قومی احتساب بیورو نے چین کے بدعنوانی کی روک تھام کے قومی ادارے کے ساتھ بدعنوانی کے خاتمے کی کوششوں میں تعاون سے متعلق مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔  چین کے شہر Hubei میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ مفاہمت کی یادداشت دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں طویل مدتی تعاون کے تناظر میں ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ برسوں میں بدعنوانی میں کمی آئی ہے جس کا اعتراف عالمی اداروں نے بھی کیا ہے۔
قمر زمان چوہدری نے کہا کہ نیب کی کوششوں سے دو سو اٹھہتر ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو نے پاکستان کے نوجوانوں میں بدعنوانی کے منفی اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔
چین کے حکام نے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے تعاون کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔