امریکی سفیر نے پاکستان کی طرف سے ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں پیرس معاہدے کی توثیق کو سراہا۔

File photo

امریکہ پاکستان کے ساتھ عوامی سطح کے تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے:ہیل
12 نومبر 2016 (14:25)
0

پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ عوامی سطح کے تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بات ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کے بارے میں تین روزہ  بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

امریکی سفیر نے پاکستان کی طرف سے ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں پیرس معاہدے کی توثیق کو سراہا۔  انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے عہدہ برآء ہونے کیلئے مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے اثرات کسی مخصوص خطے تک محدود نہیں۔