پچاس ٹرکوں پر مشتمل قافلہ خنجراب کے ذریعے پاکستان میں داخل ہو ا تھا۔

File photo

اقتصادی راہداری کے ذریعے چین کا پہلا تجارتی قافلہ گوادر پہنچ گیا
12 نومبر 2016 (14:21)
0

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے چین کا پہلا تجارتی قافلہ گوادر پہنچ گیا ہے۔  پچاس ٹرکوں پر مشتمل قافلہ خنجراب کے ذریعے پاکستان میں داخل ہو ا تھا۔

ادھر چین کا ایک بحری جہاز پہلے ہی گوادر بندرگاہ پر پہنچ چکا ہے جبکہ ایک اور بحری جہاز کے بھی جلد بندرگاہ پر پہنچنے کی توقع ہے۔
سامان مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے ملکوں کو برآمد کیا جائے گا۔
راہداری کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں کے آغاز کی تقریب اتوار کے روز متوقع ہے۔