File photo

سینٹ کے چیئرمین کا طلباء کو اصل تاریخ پڑھانے کی ضرورت پر زور
12 نومبر 2016 (14:18)
0

سینٹ کے چیئرمین رضا ربانی نے تعلیمی اداروں میں طلباء کو اصل تاریخ پڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ہفتہ کے روز کراچی میں اقراء یونیورسٹی میں خطاب اور صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی اعلیٰ تعلیمی کمیشن کو تعلیم کے فروغ کے لئے موثر انداز میں کام کرنا چاہئیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے جمہوریت کے لئے جدوجہد کی ہے ، یہی وجہ ہے کہ جمہوریت اور جمہوری ادارے آج ملک میں فعال ہیں۔