وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ اگلے سال تک پیداوار شروع کردے گا۔

File photo

ساہیوال میں بجلی گھر مقررہ مدت سے پہلے مکمل کیا جائے گا:شہباز
12 نومبر 2016 (14:14)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والا ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ کا بجلی گھر مقررہ مدت سے پہلے مکمل کیا جائے گا۔

وہ ہفتہ کے روز لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے منتخب ارکان سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اگلے سال تک پیداوار شروع کردے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم توانائی کے منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے انتھک جدوجہد کر رہے ہیں۔