بارش سے موجودہ گردآلود دھند عارضی طور پر ختم ہو جائے گی۔

File photo

ملک کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش
12 نومبر 2016 (14:10)
0

ساہیوال ، گوجرانوالہ ، ملتان ، میانوالی ، چکوال اور منڈی بہاوالدین سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ڈویژنوں اور گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بارش سے موجودہ گردآلود دھند عارضی طور پر ختم ہو جائے گی۔