File photo

پنجاب ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی 5ترقیاتی سکیموں کی منظوری
12 نومبر 2016 (12:33)
0

پنجاب ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے آبپاشی اور شاہراہوں کی مرمت کے پانچ ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی ہے جن پر 9 ارب 30 کروڑ روپے لاگت آئے گی

سکیموں کی منظوری لاہور میں پنجاب ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی۔
ان سکیموں میں طیب نہر کی توسیع ، کس عمر خان کینال سسٹم کی تعمیر ، پنجاب بارانی زرعی سرمایہ کاری پروگرام ، نالہ ڈیک کے چنالی سٹیشن کی تعمیر اور شیخوپورہ بڑی شاہراہ کی مرمت شامل ہے۔