File photo

کراچی کے مئیر وسیم اختر کی ضمانت منظور
12 نومبر 2016 (12:20)
0

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ہفتہ کے روز اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں کراچی کے مئیر وسیم اختر کی ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے اسی مقدمے میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار ، حیدر عباس رضوی سمیت دوسرے ملزموں کی ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ ماہ کی یکم تاریخ تک ملتوی کر دی۔