امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ عمران الزام تراشی کی مہم کے ذریعے اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

File photo

تحریک انصاف وعدے پورے کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی:حیدر
12 نومبر 2016 (12:17)
0

عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخواء کے صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صوبے میں عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ چترال میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواء حکومت کے نامناسب رویے کے باعث صوبے کے عوام میں غم وغصہ بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سیاست کرنے کی بجائے ووٹروں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے اپنے ذاتی ایجنڈے کی تشہیر کر رہے ہیں۔ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ عمران الزام تراشی کی مہم کے ذریعے اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔