File photo

بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کے مذہبی حقوق پامال کر رہا ہے: آغا سید حسن الموسوی
12 نومبر 2016 (12:14)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء آغا سید حسن الموسوی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کے مذہبی حقوق پامال کر رہا ہے۔ سرینگر میں ایک بیان میں انہوں نے کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے گزشتہ روز عوام کو یوم استقلال منانے سے روکنے کے لئے کرفیو نافذ اور پابندی عائد کئے جانے کی مذمت کی۔

انہوں نے انتظامیہ کی طرف سے گزشتہ چار ماہ سے سرینگر کی جامع مسجد کو مسلسل بند رکھنے جانے پر بھی تنقید کی جہاں لوگوں کو نمازجمعہ کی ادائیگی کی اجازت بھی نہیں دی گئی
آغا سید حسن الموسوی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی خصوصاً احتجاجی مارچ بھارت کے لئے کھلا پیغام ہیں کہ وحشیانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے آزادی کے حصول کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔