File photo

دو ہزار گیارہ سے عرب ملکوں میں جاری احتجاجی تحریک سے خطے کو چھ ارب ڈالر سے زائد نقصان ہوا ہے:اقوام متحدہ
12 نومبر 2016 (09:55)
0

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ2011 سے عرب ملکوں میں جاری احتجاجی تحریک سے خطے کو چھ ارب ڈالر سے زائد نقصان ہوا ہے۔ مغربی ایشیا کیلئے اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن نے اپنی اقتصادی سروے رپورٹ میں کہا ہے کہ 2011 سے2015 کے درمیان ہونے والا نقصان خطے کی مجموعی پیداوار کے چھ فیصد کے برابر رہا۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 2011 سے شروع ہونے والی شورش سے عرب ممالک اقتصادی اور سماجی جمود کا شکار ہوئے ہیں۔