File photo

گزشتہ بارہ گھنٹے کے دوران موسم خشک رہا:محکمہ موسمیات
12 نومبر 2016 (09:50)
0

گزشتہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرد اورمیدانی علاقوں میں خشک رہا۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر آبرآلود رہے گا تاہم کوہاٹ اوربنوں ڈویژن ،فاٹا گلگت بلتستان اورکشمیر میں اکثر مقامات جبکہ راولپنڈی ، گوجرانوالہ سرگودھا، مالاکنڈ ہزارہ ،پشاور اور مردان ڈویژنوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
فیصل آباد گوجرانوالہ ،لاہور، ملتان، بہاولپورڈویژنوںمیں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔
ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔
ہفتہ کی صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد دس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہوراور پشاور چودہ
کراچی انیس
کوئٹہ دو
گلگت تین
مری آٹھ
اورمظفر آباد نوڈگری سینٹی گریڈ