File photo

یقین ہے ڈونلڈ ٹرمپ پیرس معاہدے کی اہمیت سمجھنے کی کوشش کریں گے:بان کی مون
12 نومبر 2016 (09:47)
0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اس اعتماد کااظہار کیا ہے کہ نئے منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ موسمیاتی تبدیلی کے پیرس معاہدے پرعملدرآمد کریں گے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا اگرچہ ڈونلڈٹرمپ نے معاہدے کے بارے میں کئی پریشان کن بیانات دئیے ہیں تاہم مجھے یقین ہے کہ وہ اس معاہدے کی اہمیت اور ضرورت سمجھنے کی کوشش کریں گے۔