File photo

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے منفی نتائج برآمد ہوسکتے ہیں:صدر یورپی یونین کمیشن
12 نومبر 2016 (09:41)
0

یورپی یونین کمیشن کے صدرJean Claude Juncker نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کے نئے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سکیورٹی پالیسی سے متعلق بیانات کے منفی نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ لکسمبرگ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکی صدر کی حیثیت سے ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب سے بین الاقوامی تعلقات متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ یورپی یونین اور اس کے دائرہ کار سے لاعلم ہیں اور ان کے انتخاب سے امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کو بھی خطرے کا سامنا ہے۔