File photo

پاکستان سے خواتین تاجروں کا پہلا وفد بیجنگ پہنچ گیا
12 نومبر 2016 (09:35)
0

چین کے ساتھ کاروباری اور تجارتی شعبے میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے پاکستان سے خواتین تاجروں کا پہلا وفد بیجنگ پہنچا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کی ہدایات کے تحت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اس دورے کا اہتمام کیا ہے تاکہ چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیا جاسکے۔
بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہاکہ وفود کی سطح کے رابطوں میں اضافے سے دوطرفہ تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔
مسعود خالد نے کہاکہ خواتین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔