File photo

او پی سی ڈبلیو کی زہریلے ہتھیار استعمال کرنے پر شام اور دولت اسلامیہ گروپ کی شدید مذمت
12 نومبر 2016 (09:27)
0

کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے ادارے نے زہریلے ہتھیار استعمال کرنے پر شام اور دولت اسلامیہ گروپ کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں ادارے نے کیمیائی ہتھیارذخیرہ کرنے کے بارے میں شام کے 2013 کے معاہدے پرعملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کااظہار کیا اور اس کی نگرانی بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

یہ بیان ادارے اور اقوام متحدہ کے درمیان مشترکہ تحقیقات کے بعد سامنے آیا جس میں کہاگیا ہے کہ شام کی مسلح افواج اوردولت اسلامیہ گروپ کے عسکریت پسند کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال میں ملوث ہیں۔