گورنر سندھ نے کہاکہ کراچی آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

File photo

کراچی میں امن کی بحالی اولین ترجیح ہے:صدیقی
12 نومبر 2016 (09:25)
0

گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی نے کہاہے کہ کراچی میں امن کی بحالی میری اولین ترجیح ہے جوعوام اور تاجروں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے ضروری ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن کامیابی سے جاری ہے جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

گورنر نے کہاکہ کراچی میں امن کی مکمل بحالی سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وہ صوبائی حکومت سے تعاون کریںگے اور باہمی اتفا ق رائے سے کراچی میں امن کے ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے کوششیں کریں گے۔