File photo

حکومت عوام کی ترقی اورخوشحالی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے:شہباز
12 نومبر 2016 (09:12)
0

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی ترقی اورخوشحالی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ وہ لاہور میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں صوبے میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر جاری کام کی رفتار کا جائزہ لیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ ان فلاحی منصوبوں کے فوائد لوگوں تک پہنچائے جائیں گے۔

شہباز شریف نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اورتیزرفتار ی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت پنجاب غیر جانبدارانہ جانچ پڑتال کی پالیسی پرعملدرآمد کررہی ہے۔