File photo

روابط کا فروغ اقتصادی تعاون کا اہم ستون ہے؛.سعد رفیق
12 نومبر 2016 (09:10)
0

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ روابط کا فروغ اقتصادی تعاون کا اہم ستون ہے اور اقتصادی ترقی کے نئے مواقع کی تلاش خطے کے تمام ملکوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ وہ لاہور میں جنوبی اور وسطی ایشیا کے درمیان بین العلاقائی روابط کے عنوان سے تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کررہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ بین العلاقائی تعاون محض کسی ایک شعبے تک محدودنہیں ہونا چاہیے بلکہ صنعتی زونز کے قیام، تجارت، ریلوے، سڑکوں کی تعمیر،توانائی، ثقافت اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت تمام شعبوں میں مربوط تعاون کو فروغ دیا جانا چاہیے۔
سعد رفیق نے کہاکہ ریلوے کے موجودہ نظام میں بہتری اورخطے کے دوسرے ملکوں کے ساتھ ریل کے ذریعے رابطوں سے پاکستان کیلئے ترقی اورخوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی سے طورخم، کوٹری سے اٹک اور بوستان کے راستے کوئٹہ تفتان سیکشن کی ڈیرہ اسماعیل خان تک توسیع سمیت تین اہم ریلوے لائنوں کو بہتر بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔