File photo

عالمی بنک نے وزیراعظم نوازشریف کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے:کرمانی
12 نومبر 2016 (09:01)
0

وزیراعظم کے خصوصی معاون ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عالمی بنک نے اپنی رپورٹ میں وزیراعظم نوازشریف کی بھرپور کوششوں ،صلاحیتوں اور قیادت کا اعتراف کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دوہزار تیرہ سے منفی سیاست میں وقت ضائع کیاگیا ورنہ پاکستان اب تک مزید کامیابیاں حاصل کرچکا ہوتا۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں حکومت لوگوں کی خوشحالی کی خاطر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔