وزیر نے کہاکہ وفاقی حکومت نے کراچی میں پینے کے پانی کی وافر مقدار میں فراہمی کے لئے بھی چھ ارب روپے فراہم کئے ہیں۔

File photo

کراچی میں وفاقی حکومت کے تعاون سے گرین لائن بس سروس شروع کی جارہی ہے:احسن
12 نومبر 2016 (08:57)
0

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کراچی میں مقامی سفری مسائل حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت کے تعاون سے گرین لائن بس سروس شروع کی جارہی ہے۔

وہ یونیورسٹی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔
وزیر نے کہاکہ وفاقی حکومت نے کراچی میں پینے کے پانی کی وافر مقدار میں فراہمی کے لئے بھی چھ ارب روپے فراہم کئے ہیں۔