ملک کو قومی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اس طرح کے مظاہرے کی ضرورت ہے،خواجہ آصف

خواجہ آصف کا چاروں وزرائے اعلیٰ کے ہمراہ وزیر اعظم کے دورہ چین پر اظہار مسرت
12 مئی 2017 (20:43)
0

وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ چین کے دورے میں چاروں وزرائے اعلی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

جمعہ کے روز ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے اور ملک کی ترقی کیلئے اتحاد کی علامت ہے۔
وزیر نے کہا پوری قوم ہر سطح پر اتحاد چاہتی ہے اور پاکستان کو قومی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اس طرح کے مظاہرے کی ضرورت ہے۔