جے یو آئی(ف) کے سربراہ نے کہا کہ مستونگ میں ہونیوالے بزدلانہ حملے جیسے واقعات قوم کے عزم کا متزلزل نہیں کرسکتے۔

فضل الرحمن کا قومی اتحاد اور امن مشن کو جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار
12 مئی 2017 (20:36)
0

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملک میں قومی اتحاد اورامن مشن کو جاری رکھنے کا پختہ عزم ظاہرکیاہے ۔

وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ نے کہاکہ مستونگ میں ہونے والے بزدلانہ حملے جیسے واقعات قوم کے عزم کا متزلزل نہیں کرسکتے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے اور تمام سیاسی اور مذہبی قوتوں کودہشت گردوں کوشکست دینے کیلئے متحدہوجاناچاہیے ۔