گورنر سندھ نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کے بعد خطے میں تیزی سے ترقی وخوشحالی آئے گی۔

پاکستان عالمی سطح پر سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک کے طور پر ابھر رہا ہے،محمد زبیر
12 مئی 2017 (20:28)
0

سندھ کے گورنرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاری کیلئے ایک پرامن اورپرکشش ملک کے طورپر ابھررہا ہے۔

جمعہ کے روز کراچی میں امریکہ، روس، چین، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین کے سفارتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کے بعد خطے میں تیزی سے ترقی وخوشحالی آئے گی۔
ادھر کراچی میں بنگلہ دیش کے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ ایسے تبادلوں سے باہمی اعتماد میں بہتری آئے گی ۔