اجلاس میں باہمی فوجی روابط اور آپریشن کی بہتری کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سہ فریقی اجلاس کا داعش کو شکست دینے کی ضرورت پر زور
12 مئی 2017 (20:22)
0

راولپنڈی میں جمعہ کے روز پاکستان، افغانستان اور ریزولٹ سپورٹ مشن کے سیکورٹی حکام کے اعلی سطح کے اجلاس میں باہمی فوجی روابط اور آپریشن کی بہتری کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں افغانستان کے وفد کی قیادت اس کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز حبیب حصاری اور ریزولٹ سپورٹ مشن کی نمائندگی میجر جنرل کرسٹو فرحاس نے جبکہ پاکستان کی نمائندگی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزانے کی ۔
فریقی اجلاس کے دوران مندوبین نے ٹھوس کوششوں کے ذریعے دولت اسلامیہ کو شکست دینے کی ضرورت پر زوردیا۔
بعد میں پاک افغان حکام کے دوطرفہ اجلاس کے دوران چمن کے واقعے سرحدی انتظام سرحدی خلاف ورزیوں اور فائرنگ کے واقعات کی روک تھام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے مختلف ذرائع سے باہمی تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔