پاکستان،بیلاروس کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
12 مئی 2017 (19:56)
0

پاکستان اور بیلاروس نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے اتفاق کیا ہے۔
یہ فیصلہ ''منسک '' میں دو روزہ پاک بیلاروس دوطرفہ سیاسی مشاروت کے دوسرے مرحلے کے دوران کیا گیا۔
پاکستانی وفد کی قیادت سفیر ظہیر اے جنجوعہ نے جبکہ بیلاروس کے وفد کی قیادت نائب وزیرخارجہVALENTIH RYBAKOV نے کی۔
فریقین نے دوطرفہ تعلقات کا تفصیل سے جائزہ لیا اور معیشت ، تجارت ،توانائی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، دفاع اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کافیصلہ کیا گیا۔