ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نواز کو ووٹ دیں گے۔

حکومت نے ملک میں اقتصادی ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے،مرتضیٰ عباسی
12 مئی 2017 (19:43)
0

قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں اقتصادی ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے۔

جمعہ کے روز پشاور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا خیبرپختونخوا کے عوام آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نواز کو ووٹ دیں گے۔
مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ حکومت کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوجائیںگی۔