روسی صدر کی جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو۔

روس شمالی کوریاکے مسئلہ کے حل کیلئے تعمیر ی کردار ادا کرنے تیار
12 مئی 2017 (19:23)
0

روس نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی خطرے کے مسئلے کے حل میں تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔
یہ بات روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر مون جئے ان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
جنوبی کوریا کے صدر نے کہا کہ دونوں کوریائی ممالک کے درمیان جلد بات چیت کے قیام اور چھ فریقی مذاکرات شروع کرنے کی کوشش کریں گے۔