دونوں رہنماؤں کی مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز بھارتی مظالم اورایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت۔

طارق فاروق،برجیس طاہر کا آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
12 مئی 2017 (19:17)
0

آزاد جموں و کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے علاوہ آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر بھارت کی جانب سے انسانیت سوز مظالم اور ایل او سی کے اس پار بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی فوج انسانیت سوز مظالم سے کشمیریوں کو استصواب رائے جیسے پیدائشی حق سے دستبردار نہیں کر سکتی۔