فریقین کادونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم کا اظہار۔

وزیر داخلہ،برطانوی ہائی کمشنر کا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
12 مئی 2017 (18:43)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریوسے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
وزیرداخلہ نے اس سال مارچ میں برطانوی وزیرداخلہ کے پاکستان کے دورے کے موقع پر کئے گئے فیصلوں پر فوری عملدرآمد پر زور دیا۔