برسلز کانفرنس،مقررین کا مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی حالت زار پر اظہار تشویش
12 مئی 2017 (17:57)
0

برسلز میں مقررین نے بین الاقوامی کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں کشمیری خواتین کی حالت زار پر گہری تشویش ظاہر کی ۔
جنوبی ایشیائی تناظر میں امن و جمہوریت کے لئے خواتین کو باشعور بنانے کے عنوان سے دو روزہ کانفرنس کا اہتمام کشمیر کونسل یورپی یونین نے یورپی یونین پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر گروپ کے اشتراک سے کیا تھا۔
یورپی پارلیمنٹ کے رکن سجاد کریم نے کہاکہ کشمیری خواتین کے جذباتی استحصال میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یورپی پارلیمنٹ کے رکن امجد بشیر نے کانفرنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو آواز اٹھانے اور جنوبی ایشیائی تناظر میں کشمیری خواتین کے کردار کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔
کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید نے کہاکہ کشمیری خواتین کو صرف تشدد کا نہیں بلکہ اپنے پیاروں کو کھو دینے کے گہرے دکھ کا بھی سامنا ہے۔