معاہدے کے تحت چین سڑکوں کی تعمیر ، بجلی اور دارالحکومت کھٹمنڈو کو تبت کے علاقے لہاساسے منسلک کرنے کیلئے نئے ریل رابطے کے قیام سمیت متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔

چین نیپال میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کرے گا:معاہدہ طے
12 مئی 2017 (16:17)
0

نیپال اور چین نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت چین نیپال میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کرے گا۔

آج کھٹمنڈو میں طے پانے والے معاہدے کے تحت چین سڑکوں کی تعمیر ، بجلی اور دارالحکومت کھٹمنڈو کو تبت کے علاقے لہاساسے منسلک کرنے کیلئے نئے ریل رابطے کے قیام سمیت متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔
معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیپال کے وزیر خارجہ Prakash Saran Mahat نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ چین نیپال میں مزید سرمایہ کاری لائے گا جس سے ملک کے خشکی میں گھرے اور انتہائی پسماندہ ہونے کے تاثر کو زائل کرنے میں مدد ملے گی۔