گلگت بلتستان کے گورنر غضنفرعلی خان نے کہا کہ اس فیصلے سے علاقے میں سیاحت کی صنعت کو فروغ ملے گا۔

گلگت بلتستان میں غیرملکی سیاحوں کیلئے اجازت نامے کی شرط ختم کئے جانے کے فیصلے کا خیرمقدم
12 مئی 2017 (16:13)
0

معاشرے کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے گلگت بلتستان جانے والے غیرملکی سیاحوں کیلئے اجازت نامے کی شرط ختم کئے جانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ گلگت بلتستان کے گورنر غضنفرعلی خان نے کہا کہ اس فیصلے سے علاقے میں سیاحت کی صنعت کو فروغ ملے گا۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے سینئر وزیر اکبر تابان نے کہاکہ فیصلے سے نہ صرف علاقے میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہو گا بلکہ اقتصادی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی۔
وزیر اطلاعات اقبال احسن نے کہا کہ وفاقی حکومت سیاحت کو فروغ دینے میں دلچسپی لے رہی ہے اور اجازت نامے کی شرط ختم کرنا اس بات کا ثبوت ہے۔