ترک صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ ہفتے ان کا دورہ شام کردباغیوں کو مسلح کرنے کے امریکی فیصلے پر بات چیت کے حوالے سے اہم ثابت ہو گا۔

کردباغی قبائل کو مسلح کرنیکا امریکی فیصلہ ترکی کیساتھ اسکے تعاون کے برعکس ہے: اردوان
12 مئی 2017 (15:34)
0

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ شام کے کردباغی قبائل کو مسلح کرنے کا امریکی فیصلہ ترکی کے ساتھ اسکے تعاون کے بالکل برعکس ہے ۔

چین کے لئے روانہ ہونے سے قبل آج انقرہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ ہفتے ان کا دورہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیس اتھ شام کے کردباغیوں کو مسلح کرنے کے امریکی فیصلے پر بات چیت کے حوالے سے اہم ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگا
صدر اردوان نے کہ کہ وہ اپنے دورے میں امریکہ میں مقیم مذہبی رہنماء فتح اﷲ گولن کی حوالگی کے معاملے پر بھی بات چیت آگے بڑھائیں گے۔