منصوبے میں ایف سی کے پانچ کمپنی ہیڈکوارٹرز ، 33سرحدی چوکیاں اور 54 سیکورٹی چوکیوں کی تزئین وآرائش شامل ہے۔

سرحدی چوکیوں کی تعمیر کے منصوبے کی افتتاحی تقریب
12 مئی 2017 (15:26)
0

سرحدی چوکیوں کی تعمیر کے منصوبے کی افتتاحی تقریب آج جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ منصوبے پر امریکہ کے تعاون سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔یہ منصوبہ تین سال میں مکمل ہو گا ۔ منصوبے میں ایف سی کے پانچ کمپنی ہیڈکوارٹرز ، 33سرحدی چوکیاں اور 54 سیکورٹی چوکیوں کی تزئین وآرائش شامل ہے۔
امریکہ فوجیوں کے تحفظ کو بہتر بنانے اور فاٹا میں اور پاک افغان سرحد کے ساتھ ایف سی کی رسائی بڑھانے کے لئے بلٹ پروف جیکٹس ، ہیلمٹس ، بم سے بچاؤ کا لباس سمیت دیگر آلات بھی فراہم کرے گا۔