وزیراعظم نوازشریف نے واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے گہری ہمدردی کااظہار کیاہے ۔

12 مئی 2017 (15:21)
0

مستونگ میں آج سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین عبدالغفور حیدر ی کے قافلے کے قریب دھماکہ ہواجس میں 21افراد جاں بحق اور ڈپٹی چیئرمین عبدالغفور حیدر ی سمیت 35 افراد زخمی ہوگئے ۔
صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے گہری ہمدردی کااظہار کیاہے
وزیراعظم نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے ۔

سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبد الغفور حیدری کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
آٹھ شدید زخمی افراد کو بھی سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ ، وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، شہباز شریف ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ زہری، گورنر پنجاب ، گورنر خیبر پختونخوا اور دیگر نے بھی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر داخلہ نے متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی کااظہار کیاہے۔