یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق صارفین کی سہولت کیلئے ایک ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دینے کا اعلان کیاجائے گا ۔

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی ماہ رمضان میں رعایتی نرخوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے جامع حکمت عملی
12 مئی 2017 (14:25)
0

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے ماہ رمضان کے دوران صارفین کو رعایتی نرخوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی کے لئے جامع حکمت عملی وضع کی ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان واجد علی خان سواتی کے مطابق کارپوریشن رمضان المبارک کے دوران صارفین کی سہولت کے لئے ایک ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دینے کا اعلان کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن عوام کے فائدے کے لئے ماہ مقدس کے دوران کھانے پینے کی پندرہ سو اشیاء پر دس سے پندرہ فیصد تک رعایت دے گی۔
واجد علی خان سواتی نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران اشیاء سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے مانیٹرنگ ٹیمیں بھی بھیجی جائیں گی اور اس مقصد کے لئے شکایت مرکز بھی قائم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کارپوریشن میں شفافیت اور احتساب کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں اور رمضان المبارک میں خریداروں کو معیاری اشیاء فراہم کی جائیں گی۔