ان میں سمندری کٹاؤ کے اثرات کے ازالے ، ماہی گیروں کی بستیوں کی بہتری ، ٹھٹہ ، سجاول اور بدین کے اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے ساحلی ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔

 سندھ حکومت کا 54 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت کی 10 سکیموں کا آغاز
12 مئی 2017 (14:14)
0

سندھ حکومت نے سمندری کٹاؤ کے اثرات کے ازالے ، ماہی گیروں کی بستیوں کی بہتری اور ٹھٹہ ، سجاول اور بدین کے اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے ساحلی ترقیاتی منصوبے کے تحت چون کروڑ ستر لاکھ روپے کی لاگت سے دس سکیمیں شروع کی ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے نے بتایا کہ صوبے کی ساحلی پٹی میں کیٹی بندر کے مقام پرہجمارو کریک جزیرے کی ترقی کے لئے قابل عمل ہونے کی رپورٹ بھی منصوبے میں شامل ہے۔