وزیراعظم میلکم ٹرنبل نے کہا ہے کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم افغانستان میں دوسرے اتحادیوں کے ساتھ کوششیں جاری رکھیں ۔

آسٹریلیا کاافغانستان میں مزید فوج بھیجنے کیلئے نیٹو کی درخواست پر غور
12 مئی 2017 (14:09)
0

آسٹریلیا افغانستان میں مزید فوج بھیجنے کے لئے نیٹو کی درخواست پر غور کر رہا ہے۔سڈنی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم میلکم ٹرنبل نے کہا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم افغانستان میں دوسرے اتحادیوںکے ساتھ کوششیں جاری رکھیں اور مل جل کر کام کریں۔اس وقت افغانستان میں افغان فورسز کی تربیت کیلئے آسٹریلیا کے تقریباً تین سو فوجی تعینات ہیں۔