تعمیر نو اور بحالی سے متعلق صوبائی ادارے نے بتایا کہ یہ سکول یو ایس ایڈ کے تعاون سے ڈھائی ارب روپے سے زائد لاگت سے مکمل کئے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی سے متاثرہ110 سکولوں کی تعمیر نو کا کام مکمل
12 مئی 2017 (13:45)
0

خیبرپختونخوا میں دہشت گردی سے متاثرہ ایک سو دس سکولوں کی تعمیر نو کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ تعمیر نو اور بحالی سے متعلق صوبائی ادارے نے ریڈیو پاکستان کے نمائندے کو بتایا کہ یہ سکول یو ایس ایڈ کے تعاون سے ڈھائی ارب روپے سے زائد لاگت سے مکمل کئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں سیلاب اور دہشت گردی کی سرگرمیوں سے متاثر ہونے والے تریسٹھ اور سکولوں پر کام جاری ہے۔