وزیر پارلیمانی امور نے کہا ہے کہ بعض قوتیں ڈان لیکس کے معاملے پر جمہوری نظام کو غیرمستحکم کرنے کے درپے تھیں۔

ڈان لیکس کے معاملے کے پرامن حل سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے: شیخ آفتاب
12 مئی 2017 (12:53)
0

پارلیمانی امور کے وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کے معاملے کے پرامن حل سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوئی ہے ۔وہ آج سینٹ میں ڈان لیکس کے حوالے سے قائد حزب اختلاف اور دوسرے ارکان کی طرف سے پیش کی گئی تحریک کا جواب دے رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بعض قوتیں ڈان لیکس کے معاملے پر جمہوری نظام کو غیرمستحکم کرنے کے درپے تھیں تاہم معاملے کو دانشمندی سے حل کر لیا گیا ۔
انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں اور ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالادستی کے لئے پاکستان کے بہترین مفاد میں ڈان لیکس کے معاملے پر بحث ختم کر دیں۔
اس سے پہلے بحث میں حصہ لیتے ہوئے حزب اختلاف کے ارکان نے ڈان لیکس کے معاملے سے غیرمناسب انداز سے نمٹنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔