وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی اب مضبوط معاشی تعلقات میں تبدیل ہو گئی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو گی۔

12 مئی 2017 (11:55)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے نئی راہیں کھولے گا ۔چین روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے پچپن ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری دونوںملکوں کے درمیان مخلص دوستی کی مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے نتیجے میں پورے خطے کی تقدیر بدل جائے گی اور یہ لوگوں کیلئے ترقی اور خوشحالی لائے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین دوستی اب مضبوط معاشی تعلقات میں تبدیل ہو گئی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو گی۔