ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کیلئے پرامن بقائے باہمی کی پالیسی خطے میں حقیقی امن واستحکام یقینی بنانے کے لئے لازمی شرط ہے۔

روس کافلسطین اور اسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات کی بحالی کیلئے مکمل حمایت کا اعلان
12 مئی 2017 (11:44)
0

روس نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات کی بحالی کے لئے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔یہ بات روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے روس کے شہر سوچی میں بوکاروف کے مقام پر اپنے فلسطینی ہم منصب محمود عباس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہی۔
روسی صدر نے کہا کہ دونوں ملکوںکیلئے پرامن بقائے باہمی کی پالیسی خطے میں حقیقی امن واستحکام یقینی بنانے کے لئے لازمی شرط ہے۔
فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا کہ روس کی انسداد دہشت گردی کی کوششوںاور مشرق وسطیٰ میں امن واستحکام کے لئے اس کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔