پاکستان اور سنگاپور اپنے دوطرفہ تعلقات کے قیام کی گولڈن جوبلی منا رہے ہیں۔

پی این ایس ذوالفقار سنگاپور میں عالمی بحری دفاعی نمائش ایشیاء 2017 میں شرکت کریگا
12 مئی 2017 (11:37)
0

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس ذوالفقار کل کولمبو سے سنگاپور پہنچے گا جہاں وہ عالمی بحری دفاعی نمائش ایشیاء 2017 میں شرکت کرے گا۔ عالمی بحری دفاعی نمائش سنگاپور بحریہ کی طرف سے اپنے قیام کا پچاسواں سال منانے کے حوالے سے منعقد کئے جانے والی تقریبات کا حصہ ہے۔

پاکستان اور سنگاپور کے درمیان خوشگوا ر تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ملک اپنے دوطرفہ تعلقات کے قیام کی گولڈن جوبلی منا رہے ہیں۔